ماہِ شعبان المعظم نہایت فضیلت کا حامل ہے‘عبدالحق قادری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے جامع میمن مسجد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ شعبان المعظم نہایت فضیلت کا حامل ہے۔ یہ مہینہ قبل از رمضان تیاری، نیک اعمال کرنے‘ رب کی رضا کے حصول کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ اس ماہ کی پندرہویں تاریخ کو رب کے سامنے اعمال پیش کیے جاتے ہیں اور مقررہ رزق ا تارا جاتا ہے۔ یہ رات مغفرت کی رات یعنی شب برأت کہلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا س ماہ میں نبی کریم ؐ کثرت سے روزے رکھتے تھے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ رحمت الٰہی کے ساتھ عبادت گزار ی،بھلائی اورنیک اعمال کی آبیاری کرتے رہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند نظر آگیا ،یکم شعبان کل 31جنوری بروز جمعہ کو ہوگی
ملک میں شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند نظر آگیا ،یکم شعبان کل 31جنوری بروز جمعہ کو ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے،یکم شعبان کل 31جنوری بروز جمعہ کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل 31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی۔کل بروز جمعہ 31 جنوری یکم شعبان جبکہ شب برات 13 فروری کو ہوگی۔