کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تعلیم یافتہ نوجوان ہی پولیس کے دوستانہ رویے، عوامی خدمت، جدید ٹریفک مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ٹریفک نظام میں مزید بہتر ی لاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں (139/140ویں بیچ) ٹریفک مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹریننگ، پرنسپل شاہد حیات ٹریننگ سینٹر، ایس ایس پیز ٹریفک اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ کورس کا مقصد ٹریفک پولیس کو جدید تربیت فراہم کرنا تھا۔ایڈیشنل آئی جی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا، جبکہ ڈی آئی جی ٹریننگ نے پولیس چیف اور دیگر افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

5 سال کیلئےڈرائیونگ لائسنس فیس اپ ڈیٹ کردی گئی،دیکھیں

سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے حوالے سے نئی معلومات شیئر کی ہیں جس میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے اور شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لازمی ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں بصورت دیگر لائسنس کے بنا گاڑی چلانے پر ان کے خلافف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات سے کسی بھی وقت لائسنس طلب کیا جاسکتا ہے اور لائسنس پیش کرنے میں ناکامی کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔کار، جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس فیس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔

دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔پنجاب کے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ http://dlims.punjab.gov.pk کا وزٹ کریں جہاں انھیں ای لائسنس بنوانے کے حوالے سے بھی آپشن ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد کاسیالکوٹ چیمبر کا دورہ
  • قوت سماعت کے آلات کی قیمت میں 50فیصد اضافہ
  • رمضان میں غریب خاندانوں کوکتنےکتنے ہزار روپے دیے جائیں گے؟اہم اعلان
  • ’رمضان میں ہر حلقے میں 5 ہزار غریب خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے‘
  • لاہور پولیس کی کارکردگی: حقائق کی روشنی میں
  • پاکستان نیوی کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب، بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں تقسیم
  • کرائم فائٹر VS ٹک ٹاک فائٹر!
  • 5 سال کیلئےڈرائیونگ لائسنس فیس اپ ڈیٹ کردی گئی،دیکھیں
  • پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ