ڈی جی خان، جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا جھنگی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
جھنگی چیک پوسٹ تونسہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تفریحی مقامات پر بچوں کو جنسی ہراساں کرنے والا درندہ گرفتار
لاہور پولیس کے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 15 پر کی گئی ایک کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق پبلک پارک بچوں کو ہراساں کرنیوالا 45 سالہ اوباش شخص گرفتارکرلیا گیا، ملزم نے بچے کو ورغلا کرا جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ترجمان ڈولفن نے کہا کہ ایف پی یو نے اطلاع ملنے کے بعد فوری رد عمل دیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔
ڈولفن نے 10 سالہ تنویر کو حفاظتی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کار روائی ہوگی۔