بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025 کے کم از کم 8میچز فکسنگ کی زد میں آگئے۔

اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کونتائج میں گڑبڑ محسوس ہوئی ہے، اس کا شبہ ذرائع اور میڈیا رپورٹس میں بھی کیا گیا، مقامی میڈیا نے چند ایسی دستاویز دیکھیں، جس میں اے سی یو 10 مختلف پلیئرز اور 4 فرنچائزز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان 10 مشتبہ پلیئرز میں سے 6بنگلہ دیشی نیشنل ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، 2 نئے پلیئرز جبکہ 2 غیرملکی پلیئرز بھی حکام کے ریڈار پر ہیں، میڈیا نے مشتبہ میچز کی فہرست بھی شائع کی ہے۔

حکام کے مطابق ان میچز میں بولرز نے 3 لگاتار وائیڈز اور بڑی نوبالز بھی کی ہیں، مشتبہ پلیئنگ الیون، درمیانی اوور میں سست بیٹنگ کو بھی نوٹ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاک بھارت میچز پر مبنی ڈاکیومینڑی سیریز کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،دیکھیں

نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی نئی ڈاکو سیریز ’دی گریٹیسٹ رائیولری: انڈیا بمقابلہ پاکستان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا۔

نیٹ فلکس نے اس سنسنی سے بھرپور ویب سیریز کو 7 فروری 2025 کو ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا شاندار ٹریلر ریلیز کیا ہے جو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ دستاویزی سیریز کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور شدید حریف ٹیموں، بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالے گی۔ٹریلر کے آغاز میں شائقین سے بھرے ہوئے اسٹیڈیم کی شاندار جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو اس تاریخی مقابلے کی شدت کو نمایاں کرتی ہیں۔ بھارتی سابق کرکٹر وریندر سہواگ اس کا آغاز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ مقابلہ محض ایک کھیل سے کئی زیادہ ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ کی اس بڑی جنگ کے گواہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں سوراو گانگولی، سنیل گواسکر، انضمام الحق اور شکھر دھون جیسے معروف کرکٹرز نے بھی اس تاریخی مسابقت کے جذباتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیشی عوام بھی پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین
  • پنجاب گیمز کا افتتاح، ایک کھیل ہوتا ہے، ایک کھلواڑ کسی کی باتوں میں نہ آنا: مریم نواز
  • چیمپئنز ٹرافی:3 میچز کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت
  • اب’’سارک‘‘ کو فعال ہوناچاہیے…؟
  • پاک بھارت میچز پر مبنی ڈاکیومینڑی سیریز کا سنسنی خیز ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع، ممکنہ اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟
  • جرائم پر معافی مانگے بغیر حسینہ واجد کی عوامی لیگ کوئی احتجاج نہیں کرسکے گی، بنگلہ دیش
  • عوامی لیگ کے دور میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر بھارت سے مذاکرات کریں گے: بنگلہ دیش
  • پاک بھارت میچز پر مبنی ڈاکیومینڑی سیریز کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،دیکھیں