Express News:
2025-04-13@16:48:19 GMT

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پیڈسٹرین برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، متوفی راہگیر اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثناء نیشنل ہائی وے رزاق آباد سے پورٹ قاسم جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں  بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب بھرمیں ٹریفک1535 حادثات میں18افراد جاں بحق1854زخمی ہوئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1535ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں792افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1062معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (81فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں985ڈرائیوز،76کم عمرڈرائیور،681مسافراور206پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ279ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت335متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد90حادثات میں114متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،گو جرا نوالہ87حادثات میں91متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1872متاثرین میں1517مرد اور355خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں380افراد کی اوسط عمر18سال سے کم953افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ539زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1502موٹرسائیکلز،109آٹورکشے،165کاریں،34وین،19مسافر بسیں،32ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • کراچی میں  ٹریفک حادثات کو لسانی فسادات کروانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • کراچی: مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق
  • پنجاب بھرمیں ٹریفک1535 حادثات میں18افراد جاں بحق1854زخمی ہوئے
  • کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادی
  • کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • شرجیل میمن کو ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار کم کرنے سے حادثات میں کمی کی امید