غزہ: حماس کی کامیابی نے اسرائیلی جیلوں میں عمر گزارنےوالے شخص کو   22 سال سے بعد اپنی جوان بیٹیوں سے ملوادیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز  حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی  کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔

اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 110 فلسطینی قیدیوں میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے، جنہوں 22سال بعد اپنی بیٹیوں سے ملاقات کی، ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

خیال رہےکہ حسین نصر کو 22 سے پہلے اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین نصر کی گرفتاری کے بعد ان کی 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں جو  اب 21 اور 22 سال کی ہیں۔ زندگی میں پہلی مرتبہ اپنے والد سے ملاقات کرتے ہوئے 21 سالہ رگت نے کہا کہ آج اندازہ ہورہاہے کہ باپ کی اہمیت کیا ہے؟’میں پہلی مرتبہ انہیں گلے لگارہی ہوں، ان جذبات کو بیان نہیں کرسکتی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیٹیوں سے

پڑھیں:

مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب ترکیہ میں آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، خاتون اول محترمہ امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ صدر اردوان نے مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان  تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار
  • غزہ جنگ بند کرنے کی ضمانت دیں تو تمام یرغمالیوں کی رہا کردیں گے؛ حماس کی پیشکش
  • غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت پر یرغمالی رہا کر دیں گے، حماس
  • بروقت اور دلیرانہ فیصلے کامیابی کی کلید ہیں
  • حماس ہسپتالوں کو کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال نہیں کرتی، اسرائیلی جھوٹ بولتے ہیں، یورپی ڈاکٹر
  • اسرائیلی فوج کا موراگ کوریڈور پر قبضہ، رفح اور خان یونس تقسیم، لاکھوں فلسطینی انخلا پر مجبور
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • رانا تنویرحسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی کی ملاقات
  • بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا
  • غزہ کے بچے اور قیدی نیتن یاہو کےگھناؤنے عزائم کا شکار ہوئے ہیں، حماس