ای وی بسوں کے ٹویٹ پر شرجیل میمن کے خلاف عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹر بسوں کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے سوشل میڈیا پر ای وی بسوں کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹ پر ردعمل میں شدید تنقید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جواب میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن سے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے آج کل آپ لوگ اتنے غیرمحفوظ کیوں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی گفتگو پر ان کو بلا کر جھاڑ پلانا اور اب یہ۔؟ ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، سپیڈو بسوں اور الیکڑک بائیکس کے بعد الیکٹرک بسیں اگلا قدم ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر تبصرہ کیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل صورت حال اور کہانی پھر سہی۔ خیال رہے شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلی ہیں جبکہ مریم نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹر بسوں کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا تھا کہ پنجاب
پڑھیں:
نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
نامور کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اظہار افسوس کیا ہے۔
’جاوید کوڈو کے انتقال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ’جاوید کوڈو، جو اپنی چھوٹے قد لیکن بلند ٹیلنٹ کے لیے مشہور تھے۔ وہ میڈیا انڈسٹری میں ایک ایسا خلا چھوڑ گئے ہیں جو شاید کبھی پر نہ ہو سکے۔‘
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جاوید کوڈو کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جاوید کوڈو کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری ایک نامور اداکار سے محروم ہوگی ہے، جاوید کوڈو کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،اپنے تعزیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’جاوید کوڈو کامیڈی کی دنیا کا ایک بڑا نام تھے، جنہوں نے اپنے فن سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں اور تھیٹر و کامیڈی کی دنیا میں دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘
جاوید کوڈو نے پسمندگان میں ایک بیوی اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں،ان کے صاحبزادے شیرے کامیڈی شو ’مذاق رات‘ میں کردار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایاز صادق پاکستان جاوید کوڈو شہباز شریف عظمیٰ بخاری کامیڈین