احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ امام مہدی کی شان میں توہین کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، لگتا ہے فوج اور ادارے بھی بے بس ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

سید راحت حسین الحسینی خطاب کر رہے ہیں

کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ جن کا تعلق اہلسنت سے ہے

اہلسنت سے تعلق رکھنے والے سابق ڈی ایس پی حکم خان

انجمن امامیہ کے ترجمان شیخ کرامت حسین

شیخ شرافت حسین ولایتی

امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں مظاہرے سے مقررین کا خطاب

امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں مظاہرے سے مقررین کا خطاب

امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں مظاہرے سے مقررین کا خطاب

امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں مظاہرے سے مقررین کا خطاب

امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں مظاہرے سے مقررین کا خطاب

امام زمانہ کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں مظاہرے سے مقررین کا خطاب

اسلام ٹائمز۔ حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ریکی نکالی گئی، خزانہ رود پر جلسہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ امام مہدی کی شان میں توہین کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، لگتا ہے فوج اور ادارے بھی بے بس ہیں۔ سید راحت حسین نے کہا کہ اس گستاخی کے معاملے پر ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے، ابھی تو شروعات ہیں، آگے ہم پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا ملت تشیع کیخلاف رویہ ہمیشہ سے ہی جانبدارانہ رہا ہے۔ یہاں گلگت بلتستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش ہو رہی ہے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی عدم گرفتاری نے کہا

پڑھیں:

علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح 

 علامہ شبیر حسن میثمی نے بھاگ سر میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا، اپنے بیان میں انہوں نے فلسطین کے مظلومین، ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص گندم کے نرخوں میں شدید کمی اور کسان کو ان کا جائز حق نہ دئیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی دورہ جنوبی پنجاب کے دوران راجن پور پہنچ گئے، راجن پور پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران اُنہوں نے راجن پور کی تحصیل روجھان میں جامع مسجدو مدرسہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا افتتاح کیا، اس موقع پر حاجی نذر علی خان سیلاتانی، شفیق حسین سیلاتانی، حبیب اللہ خان مزاری، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راجن پور ڈاکٹر غلام عباس حسینی، تحصیل صدر جام پور خرم عباس بھٹہ، ضلعی نائب صدر نعیم عباس جٹ، نائب صدر ضلع راجن پور علامہ احسن رضا جسکانی، پرنسپل جامعہ امام رضا علیہ السلام کشمور علامہ زوار حسین شریعتی، سہیل رضا، رفیق مہدی، رضوان علی ساجدی اور دیگر موجود تھے۔

اس کے بعد علامہ شبیر حسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ شہر عمرکوٹ روانہ ہوئے، جہاں مسجد و امام بارگاہ رضویہ کی جدید عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر سید مجاہد حسین شاہ رضوی، سید امیر حسین شاہ رضوی، مولانا گلشیر احمد خان صادقی، مولانا شمشیر حیدر خان جسکانی اور دیگر اکابرین موجود تھے۔ علاوہ ازیں علامہ شبیر حسن میثمی نے بھاگ سر میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے فلسطین کے مظلومین، ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص گندم کے نرخوں میں شدید کمی اور کسان کو ان کا جائز حق نہ دئیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان ہائیکورٹ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست مسترد
  • گلگت سے اسلام آباد جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح 
  • کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • استقامت کا پہاڑ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
  • متنازعہ وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا
  • مغربی بنگال میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک بار پھر پُرتشدد مظاہرے