پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں، اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں، اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے ایران اور عراق کی عسکری تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں انھیں مل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس شخص نے 2023 میں سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی جس پر مقدمات کا سامنا بھی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھی ملعون کی موت کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اُس وقت حکومت نے تصدیق نہیں کی تھی۔ سلوان مومیکا پر عراق میں دھوکا دہی کے متعدد کیسز ہیں جس پر وہ فرار ہوکر سوئیڈن پہنچا تھا۔ عرق نے حکومتی سطح پر ملعون کی حوالگی کے لیے سوئیڈش حکومت کو باضابطہ درخواست بھی دی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سلوان صباح

پڑھیں:

میٹا کا باتیں لیک کرنیوالے ملازمین کیخلاف جاری کیا گیا انتباہ بھی ’لیک‘

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میٹنگز میں کی گئی باتیں لیک کرنے والوں کے لیے جاری کیا گیا انتباہ لیک ہوگیا۔

میٹا سی ای او مارک زکربرگ میٹنگز کی باتیں باہر آنے سے ناخوش ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کمپنی نے ایک میمو جاری کیا جس میں خبردار کیا گیا کہ خبریں لیک کرنے والے کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

مارک زکربرگ نے حال میں منعقد ہونے والی آل ہینڈز میٹنگز (جن میں کمپنی کے تمام ملازمین شریک ہوتے ہیں) میں حساس نوعیت کی معلومات شیئر کی تھیں، جن میں کمپنی کے ڈی ای آئی پروگرامز کو ختم کرنے کے فیصلے پر کمنٹری بھی شامل تھی۔

اس سے قبل میٹا ملازمین کو کھلے عام سوالات پوچھنے کی اجازت تھی، جس کے حوالے سے سب اپنے ووٹ دیا کرتے تھے۔ تاہم، وہ ووٹ دیکھے نہیں جا سکتے تھے۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ بات کم کریں گے کیوں کہ جو بھی وہ کہتے ہیں وہ بات باہر آجاتی ہے۔

میٹا کے سیکیورٹی چیف گائے روزن کی جانب سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک اندرونی میمو جاری کیا گیا جس میں خبردار کیا گیا کہ باتیں لیک کرنے والوں کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

بعد ازاں کمپنی کی جانب سے جاری کیا گیا تنبیہی میمو بھی لیک ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا کا باتیں لیک کرنیوالے ملازمین کیخلاف جاری کیا گیا انتباہ بھی ’لیک‘
  • سوئیڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد(متعدد افراد زیر حراست)
  • قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا ٹک ٹاک لائیو اسٹیمرنگ کے دوران قتل ہوا؛ تفصیلات آگئیں
  • سویڈن: قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو قتل کردیا گیا
  • سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص فائرنگ سے ہلاک
  • سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا عراقی شہری فائرنگ سے ہلاک
  • قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالے عراقی نژاد ملعون کی لاش برآمد
  • سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد
  • سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا