مریم نفیس کی گود بھرائی کی تقریب، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
مریم نفیس ایک معروف پاکستانی ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ اور ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے ’نیم‘، ’منافق‘، ’کم ظرف‘، ’محبت چھوڑ دی میں نے‘، ’عشق جلیبی‘ اور ’دیار دل‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہریت پائی۔
مریم نفیس کے مداحوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی ڈراما سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ان کی غیر معمولی اداکاری کو سراہا ہے۔ مریم نفیس اپنے شعبے میں ایک مشہور شخصیت اور سماجی کارکن بھی ہیں جو مختلف سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔
مریم نفیس نے ہدایت کار امان احمد سے شادی کی ہے اور یہ جوڑی جلد ہی والد اور والدہ بننے والی ہے۔
اس وقت مریم نفیس اسلام آباد میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو اپنی گود بھرائی کی رسم کی تقریب میں مدعو کیا جو اسلام آباد میں ان کے گھر پر منعقد کی گئی۔
ان کے دوست احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مریم نے اپنے شوہر، والدہ اور دوستوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ ٹیلی ویژن جانِ جہاں دیار دل ڈراما سیریل رسم عشق جلیبی گود بھرائی محبت مریم نفیس منافق ہوسٹ وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ جان جہاں دیار دل ڈراما سیریل عشق جلیبی گود بھرائی مریم نفیس منافق ہوسٹ وائرل مریم نفیس
پڑھیں:
مریم نواز کی جعلی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا کے پی سے گرفتار
پشاور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کو خیبر پختونخوا کے علاقے تخت بھائی سے گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عالم خان کو حراست میں لے لیا، جس پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف تضحیک آمیز اے آئی سے تیار کردہ مواد شیئر کر رہا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم تخت بھائی کا رہائشی ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مزید جانچ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہتک عزت اور جعلی مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔