معروف اداکارہ نادیہ خان کا شادی شدہ افراد کواہم مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مہنگائی کے دور میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی اور اپنے بچوں کو یہ سکھائے گی کہ خوشی، صحت اور فیملی کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے تو گھر کا ماحول پُرسکون رہے گا۔نادیہ خان نے کہا کہ اگر مالی حالات کی بات کریں تو جتنی مہنگائی ہے تو کسی ایک انسان کی کمائی آج کل گھر کو چلانا بہت مشکل کام ہے اس لیے مردوں کو اپنی فیملی بڑھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کمائی میں اضافہ کرنے کا سوچنا چاہیے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ہم سب مانتے ہیں کہ جو بچہ دنیا میں آتا ہے وہ اپنا نصیب لے کر آتا ہے لیکن پھر انسان کو یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ دنیا میں اتنے بچے بھوک و افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور کیوں ہیں؟اداکارہ نے کہا کہ اس لیے بچے پیدا کرنے سے پہلے کچھ پیسے جمع کرنے چاہئیں اور اپنی کمائی میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ جب اولاد گھر میں آئے تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نادیہ خان نے کہا کہ ا نہوں نے
پڑھیں:
گوجر خان، شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 مہمانوں کی حالت غیر، ابتدائی رپورٹ میں انکشافات
راولپنڈی:گوجر خان شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہونے کے معاملے پر ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانے سے 200 افراد کی حالت خراب ہونے کے معاملے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے کر تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دی تھی۔
واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کیٹرنگ یونٹ کو سیل کردیا اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
فوڈ سیفٹی آفیسر نے لواحقین اور ڈاکٹرز سےملاقات بھی کی، ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، کیٹرنگ پروسیسنگ ایریا میں واشروم، حشرات کی بھرمار پائی گی، جبکہ شادی کے کھانے میں ناقص کھلے مصالحے استعمال کیے گے۔
یونٹ میں موجود اشیاء کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا جبکہ پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، واٹر ٹینک واشروم بھی پایا گیا۔
ابتدائی رپورٹ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیش کردی گی جس میں کیٹرنگ کا مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔