بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، کروڑوں روپے کے فنڈز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کو 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردیے۔
آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کے 200 یونٹ تک بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے 9 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار روپے محکمہ مذہبی امور کو فراہم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں 200 یونٹ تک بجلی فری، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے گزشتہ برس مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہوگیا تھا۔
محکمہ برقیات نے اُس وقت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آزاد کشمیر بھر کے مہتمم اوپریشن ڈویژنز کو ہدایت کی تھی کہ جن جن مساجد میں بجلی کے میٹر نصب ہیں اور کام کررہے ہیں ان کی تفصیل مہیا کی جائے گی۔
آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے صرف ان مساجد کے 200 یونٹ تک کے بجلی بل ادا کیے جارہے ہیں جن کے میٹر لگے ہوئے ہیں اور کام کررہے ہیں۔ 200 سے زیادہ جتنے بھی یونٹ صرف ہوں گے ان کا بل ادا کرنا مسجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں کیا بجلی کے بل حکمرانوں کے وعدوں سے مطابقت رکھتے ہیں؟
یہ بھی واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کی تحریک پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر حکومت بجلی بل پیر مظہر سعید حکومت کروڑوں کے فنڈز جاری محکمہ مذہبی امور مساجد بل مفت بجلی نوٹیفکیشن جاری وزیر اطلاعات وزیراعظم چوہدری انوارالحق وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت بجلی بل پیر مظہر سعید حکومت کروڑوں کے فنڈز جاری مفت بجلی نوٹیفکیشن جاری وزیر اطلاعات وزیراعظم چوہدری انوارالحق وی نیوز ا زاد کشمیر حکومت یونٹ تک بجلی حکومت نے مساجد کے کے لیے
پڑھیں:
زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی، مسلسل کمی کے باعث ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر سوا 16 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر11 ارب 44 کروڑ87 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر11ارب 37 کروڑ 24 لاکھ ڈالرہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 4 ارب 74 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 4 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہونے سے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر دباو بڑھانے کا باعث بھی بنا ہے۔
پاکستان میں جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 82 پیسے پر مستحکم رہا۔ دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جمعرات کے روزپاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 885 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔