Islam Times:
2025-04-17@20:16:56 GMT

شہید محمد ضیف نے اسرائیل کو شکست کا مزہ چکھایا، حزب‌ الله

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

شہید محمد ضیف نے اسرائیل کو شکست کا مزہ چکھایا، حزب‌ الله

اپنے ایک جاری میں حزب‌ الله کا کہنا تھا کہ دشمن کی خواہش کے باوجود طوفان الاقصیٰ میں شہید ہونے والے کمانڈر اور دیگر شہداء کا خون فتح، جنگ بندی کے قیام اور اسیروں کی بڑی تعداد میں رہائی کے منظر میں بدل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ان غیور کمانڈروں پر فخر ہے جو اپنی عمر کے آخری حصے تک میدانِ جہاد و مقاومت میں موجود رہے اور اُن کے پاس جو کچھ تھا انہوں نے اپنی ملت کے دفاع و آزادی کے حصول کے راستے میں خرچ کر دیا۔ حزب‌ الله نے کہا کہ "محمد ضیف" نے اپنی عمر اسرائیلی دشمن سے مقابلے میں صرف کر دی۔ اس عظیم شہید نے صیہونی دشمن کو شکست کا مزہ چکھایا۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ اسی عظیم شخصیت کا بے مثال کارنامہ تھا جس کے نتیجے میں ہمارے بہت سے بھائیوں کو صیہونی زندانوں سے رہائی نصیب ہوئی۔ لبنان کی مقاومت اسلامی نے مزید کہا کہ دشمن کی خواہش کے باوجود طوفان الاقصیٰ میں شہید ہونے والے کمانڈر اور دیگر شہداء کا خون فتح، جنگ بندی کے قیام اور اسیروں کی بڑی تعداد میں رہائی کے منظر میں بدل گیا۔ آخر میں حزب الله نے کہا کہ یہ امر فلسطینی قوم کی اپنی آزادی کے راستے میں مزید ثابت قدمی کا سبب بنے گا۔ اسی جدوجہد کے نتیجے میں ہماری امت، مومنین کو دئیے گئے وعدہ الہی کی بنیاد پر فتح کے قریب تر ہو گی۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان کے ذریعے غزہ جنگ میں اپنے کمانڈر انچیف محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف غزہ جنگ کے دوران اپنے چند ساتھی کمانڈروں کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ ابو عبیدہ نے بتایا کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء) اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ (ابو موسیٰ)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور (ابو انس) اور سینٹرل ڈویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے محمد الضیف حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے بانیوں میں شامل تھے اور انہوں نے 20 سال سے زائد عرصے تک اس فورس کی قیادت کی۔ انہیں ان حملوں کا منصوبہ ساز بھی سمجھا جاتا ہے، جن میں درجنوں اسرائیلی مارے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بریگیڈ کے کے کمانڈر محمد ضیف کہا کہ

پڑھیں:

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف شکست، بھارتی بورڈ کا پہلا شکارکون بنا؟

بی سی سی آئی نے ابھیشیک نائر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔

جولائی 2024 میں مقرر کیے گئے ابھیشیک نائر گزشتہ سال کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بی سی سی آئی کا پہلا بڑا شکار ہیں۔ خراب کارکردگی کی شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش سے ہوئی جس کے بعد بھارت کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا سے بھارت واپسی کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ ممبئی میں ہونے والی ابتدائی جائزہ میٹنگ میں انڈیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان روہت شرما، چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا بھی موجود تھے۔

ابھیشیک نائر کو گوتم گمبھیر نے ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا۔ گوتم گمبھیر کو 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ تک تین سال کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا لیکن نائر کی مدت ملازمت کا تعین نہیں کیا جاسکا تھا۔

گوتم گمبھیر اور ابھیشیک نائر نے آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور فرنچائز نے ایک دہائی کے بعد پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف شکست، بھارتی بورڈ کا پہلا شکارکون بنا؟
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد نے ملتان کو 47 رنز سے شکست دیدی
  • ملتان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان اسرائیل مردہ باد ریلی
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ
  • اسرائیل، غزہ میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرے، اطالوی وزیر دفاع
  • ایران میں شہید ہوئے بہاولپور کے مزدوروں کے گھر محمد علی درانی اور اہلیہ کی آمد
  • پنجاب کے عوام اور مزدوروں کی شہادت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، محمد علی درانی
  • دھونی ایوارڈ ملنے پر بھی پریشان، کون سا کارنامہ سرانجام دیا؟
  • اسرائیل کی غزہ میں بربریت کی انتہا، شدید بمباری، 6 بھائیوں سمیت 37 فلسطینی شہید