Islam Times:
2025-01-31@20:10:19 GMT

مریم نواز نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

مریم نواز نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سواری کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، الیکٹرک بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہو گی، الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوں گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، ایک بار چارجنگ کے بعد بس 250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی۔ بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا۔ الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہو گا، ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔ لاہو کے سب سے بڑے طویل ترین 21 کلو میٹر روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بس ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ، کیمپس پل اور اچھر ہ کینال نہر چلے گی۔

لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے۔ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا۔ ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر 42 جدید ترین بس شیلٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، ہر 9 منٹ کے بعد بس آئے گی۔ الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی جس سے بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی، الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا۔ یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے، الیکٹرک بس کے لئے 70 ڈرائیورز کی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔

وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت جبکہ ہر بس سٹینڈ پر سیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا جس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے اور نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز الیکٹرک بس میں مریم نواز نے پی ایس کے لئے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے

متعلقہ مضامین

  •  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل بس سروس کا افتتاح کردیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
  • لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
  • مریم نواز نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کر دیا
  • پنجاب گیمز کا افتتاح، ایک کھیل ہوتا ہے، ایک کھلواڑ کسی کی باتوں میں نہ آنا: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے