وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹان میں ملاقات کرکے حالیہ دورہ امریکا اور چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹان میں موجود ہیں جہاں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور اس دوران اہم سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جبکہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی۔ ذرائع نے بتیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے شہباز شریف
پڑھیں:
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دورۂ امریکا پر بریفنگ
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال، پی سی بی امور پر بات چیتوزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور چیئرمین...
وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتِ حال پر بھی شہباز شریف کو بریفنگ دی۔