WE News:
2025-01-31@19:04:59 GMT

حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی کل متوقع

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی کل متوقع

حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ غزہ میں 3 یرغمالیوں کو ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا جبکہ اسرائیل بھی 90 قیدی رہا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3 یرغمالی، اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے

الجزیرہ کے مطابق حماس جن یرغمالیوں کو رہا کر رہا ہے ان میں اوفر کلڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔

دوسری جانب بدلے میں اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 9 فلسطینیوں کے علاوہ 81 دیگر قیدیوں کو رہا کرے گا۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

دریں اثنا اسرائیلی فوج کی گن بوٹس نے غزہ کے ساحل پر انکلیو کے مرکز میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب فائرنگ کرکے ایک ماہی گیر کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں مزید 2 افراد شہید کردیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تممون قصبے میں اسرائیلی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’پہلی بار والد کو گلے لگایا، یہ احساس بیان نہیں کرسکتی‘ 22 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی کی بیٹیوں سے ملاقات

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 48 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 12 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 3 اسرائیلیوں، ایک مرد اور 2 خواتین اور 5 تھائی شہریوں کی رہائی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسرائیلی حکومت کی جانب سے 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوا۔ تاہم ایک موقعے پر اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے دوران احتجاج کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: حماس اسرائیل معاہدہ، کون سے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یہ قدم 8 یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے افراتفری پھیلانے اور احتجاج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اٹھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل اسرائیلی یرغمالی حماس فلسطینی قیدی قسام بریگیڈز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی یرغمالی فلسطینی قیدی قسام بریگیڈز قیدیوں کی رہائی فلسطینی قیدی رہا کر

پڑھیں:

صیہونی وزیر اعظم نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی

اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو روک دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا سے سامنے آنے والی مختلف رپورٹس میں اس کی وجہ خان یونس میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے حوالے سے سامنے آنے والے افراتفری کے مناظر بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حماس نے سات مزید قیدیوں کو رہا کر دیا ہے تاہم اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو روک دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا سے سامنے آنے والی مختلف رپورٹس میں اس کی وجہ خان یونس میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے حوالے سے سامنے آنے والے افراتفری کے مناظر بتائی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ حوالگی کے موقع کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم سمیت اعلیٰ حکام نے اپنے ردعمل میں شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ جو بسیں فلسطینی قیدیوں کو لے کر جا رہی تھیں انھیں کہا گیا ہے کہ وہ واپس لوٹ جائیں۔ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت جمعرات کو تین اسرائیلی قیدی سمیت سات غیر ملکیوں کو رہا کر دیا گیا تھا جس کے بدلے میں صیہونی حکومت کی جانب سے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا تاہم رپورٹس کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی ڈیل کے تحت مزید تین یرغمالیوں کی رہائی ہفتے کو
  • غزہ ‘ لبنان :اسرائیلی کارروائی میں ترکیہ کے 3 شہری اور10 فلسطینی شہید(حماس نے 8‘ اسرائیل نے110فلسطینی رہا کر دیے)
  • اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا
  • اسرائیل نے تاخیر کے بعد 110فلسطینی قیدی رہا کر دیئے
  • اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا
  • صیہونی وزیر اعظم نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
  • اسرائیل نے اپنے قیدیوں کی بازیابی کے بعد فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی روک دی
  • حماس کی جانب سے مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع
  • اسرائیلی وحشیانہ کارروائی میں 10 فلسطینی شہید، قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا مرحلہ آج ہوگا