Jasarat News:
2025-04-15@09:33:18 GMT

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: مہنگائی ختم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، وفاقی حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری ملنے کے بعداوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہےکہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کے صرف دعوے ہی کررہی ہے، آئے روز کسی نہ کسی چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہوتا ہے،گھروں میں گیس پہلے ہی نہیں آرہی ہوتی، سلنڈر استعمال کرکے گھر کا چولہا جلتا ہے، گیس مزید مہنگی کرکے دووقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے،پہلے بھی پیٹرول اور روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، فروری شروع ہوتےہی گیس بھی مزید مہنگی کردی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایل پی جی کی قیمت میں

پڑھیں:

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر  ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا سفارشات کے بعد قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج کرے گی، 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے،  اس کے علاوہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے، اوگرا قیمتوں کے بارے میں حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکسز کی مد میں اتار چڑھاؤ کر کے تجاویز تبدیلی کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیاتھا، پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی پر ریلیف کا اعلان بھی گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان 
  • وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
  • مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ،فی بوری 1411 روپے ریکارڈکی گئی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، بلند ترین سطح 340,860 پر پہنچ گیا
  • عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر