صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء) جنید اکبر نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ جنید اکبر خان کی صدارت میں ملاکنڈ ریجن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی و تحصیل تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوابی جلسے کے انتظامات اور حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر ایم این اے جنید اکبر خان نے کارکنان کے نام ایم پیغامات جاری کیے ہیں۔

جنید اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے شادی پر ڈھول بجانے کیلیے مھجے صدر نہیں بنایا بلکہ جعلی نظام کے خاتمے کیلئے آیا ہوں۔

(جاری ہے)

9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ اگر اللہ نے مجھے اختیار دیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ اُن میں سے ایک ایک کو رلاؤں گا۔ میں ایف آئی آر پر اور ایف آئی آر درج کرنے والوں پر تھوکتا ہوں۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ اگر میں غائب ہوگیا تو بحثیت صوبائی صدر ملک بند کرنے کا لائحہ عمل بتاتا ہوں شانگلہ، کوہستان، بٹگرام والے شاہراہ ریشم بند کردیں پشاور ریجن کے لوگ اٹک پل بند کردیں فاٹا والے افغانستان سے آنے والا راستہ بند کردیں اور ساوتھ ریجن موٹروے بند کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8فروری کے دن پچیس کروڑ عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی۔ قائد عمران خان کی کال پر 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے انشاءاللہ صوابی میں تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وعدہ کرتا ہوں کارکنان کو جنید اکبر

پڑھیں:

پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی اسلام آبادلانگ مارچ کی دھمکی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی طرف تمام راستے احتجاجاً بند اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔ ’کیپیٹل ٹاک‘ میں جنید اکبر کا کہنا تھاکہ ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو
عہدہ دینے کا مقصد ہے اب کوئی مذاکرات نہیں مسئلہ سڑکوں پرحل ہونا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ جی بالکل۔انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی آرز بھی وہاں کاٹتے ہیں جہاں سردی ہو اور بستر بھی نہیں دیتے تھے، میں نے صرف ایک پیغام دیا تھا کہ اگر مجھے توڑا تو زندہ گھرنہیں جاسکوں گا، جیل میں سونے نہیں دیا جاتا تھا ہر تھوڑی دیر بعد تصویریں کھینچی جاتی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں سب سے زیادہ محنت کی۔جنید اکبر کا کہنا تھاکہ 8 فروری صوابی جلسے کیلیے ایم این ایزکو اعتماد میں لوں گا زیادہ جذبے سے نکلیں گے، ہم نے پہلے شیخ وقاص کا نام پی اے سی دیا تھا ان کے نام پر حکومت کا اعتراض تھا، اعتراض کے بعد پی اے سی کے لیے بانی پی ٹی آئی نے میرا نام دیا۔پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر نے کہا کہ اس ہفتے کے پی کابینہ میں کچھ لوگ کم ہو جائیں گے دو نئے شامل کریں گے، ہم تنظیم ری اسٹرکچر کریں گے ہارڈ لائنر لوگ سامنے آئیں گے، تحریک انصاف میں ہومیوپیتھک قیادت کوسائیڈ پرکیاجائیگا، ہم پہلے رابطہ کرکے نکلتے تھے اب بغیر رابطے کے نکلیں گے۔احتجاج کے حوالے سے جنید اکبر کا کہنا تھاکہ مختلف آپشن ہیں کہ ہم 8فروری کو ڈسٹرکٹ سطح پراحتجاج کریں، ہمارے پاس نکلنے کا آپشن بھی ہے اور ایک آپشن اسلام آباد کا ڈی چوک کا بھی ہے، ہمارے پاس یہ بھی آپشن ہے کہ خیبرپختونخوا کی اہم شاہراہیں بند کردیں، عمران خان نے آج پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس حکومت اور وزیراعظم سے بہت آگے سوچنا ہے، یہ چیزیں میں بھول گیا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 40 ہزار افغان پناہ گزینوں کی ری سیٹلمنٹ، امریکہ وعدہ پورا کرے: دفتر خارجہ
  • بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا: جنید اکبرخان
  • صوبے میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا ،جنید اکبر خان
  • رچرڈ گرینل نے پرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں ’انہیں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا‘
  • خیبرپختونخوا کانیاوزیراعلیٰ‌،جنیداکبر نے اندر کی بات بتادی
  • پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے استعفیٰ دے دیا
  • پی ٹی آئی کے جنید اکبر قومی اسمبلی کمیٹی سے مستعفیٰ
  • پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی اسلام آبادلانگ مارچ کی دھمکی
  • ہمارے پاس ڈی چوک کی طرف احتجاجی مارچ کا آپشن موجود ہے، جنید اکبر