سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا چین کے ثقافتی رنگوں کا عمدہ عکاس ہے، میڈیا رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بیجنگ :
فن لینڈ کی ویب سائٹ “ہیلسنکی ٹائمز” نے رپورٹ کیا کہ چائنا میڈیا گروپ کا 2025 کا اسپرنگ فیسٹیول گالا 28 جنوری کو نیو ایئر ایو پر نشر کیا گیا۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا چینی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کی ایک سالانہ تقریب ہے۔ 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے تاریخی ورثے، علاقائی تنوع، اور تکنیکی نئے کارناموں کو یکجا کرتے ہوئے سانپ کے سال میں داخل ہونے کا جشن منایا گیا۔
یوراگوئے کی میگزین ویب سائٹ “چہرے اور نقاب” نے 28 جنوری کو رپورٹ کیا کہ نیو ایئر ایو کے موقع پر، 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا نے روایتی اور جدید تخلیقی عناصر کو مکمل طور پر یکجا کیا، جو بہار کی خوشحالی، اتحاد، اور نئی شروعات کے جذبے کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔ فنکاروں کے علاوہ، مختلف شعبوں کے نمائندے بھی گالا پرفارمنس میں شامل ہوئے، یہ انضمام مختلف عہدوں پر کام کرنے والے لوگوں کی محنت کا شکریہ اور اعتراف کرنے کے لیے ہے، جنہوں نے چین کی اجتماعی ترقی کو ممکن بنایا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
لاہور:فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال رؤف کے مطابق ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر تین دیگر ساتھیوں سمیت واردات کی تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان مشتاق و دیگر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران مقدمہ مدعی، اسکی اہلیہ اور ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاون کا کہنا تھا کہ 13 سال سے مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، گرفتار ملزم محمد مشتاق بہاولپور کے علاقے یزمان کا رہائشی ہے۔ گرفتار ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔