پاکستانی اداکار نےراکھی ساونت کا دل توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
راکھی ساونت دل شکستہ ہیں کیونکہ پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی رات، دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔
دودی خان نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا۔ میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔ جب میں نے انہیں جاننا شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ ایک ایسی ہستی ہے جو خدا سے بہت پیار کرتی ہے۔
انہوں نے راکھی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ راکھی نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے، انہوں نے اپنے والدین کو کھویا، ایک مشکل رشتہ گزرا، اسلام قبول کیا، اور عمرہ کے لیے بھی گئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا۔ مجھے یہ بہت پسند آیا اس لیے میں نے انہیں پرپوز کیا۔
دودی خان نے مزید کہا کہ، لیکن، مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے ہیں، اور میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔ تو، راکھی جی، آپ میرے بہت اچھی دوست ہیں، اور ہمیشہ رہیں گی۔ آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی۔ آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا۔
راکھی کے مداحوں نے بھی دودی خان کی ویڈیو پر ردعمل دیا اور ان سے سوال کیا کہ انہوں نے راکھی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ضرورت کیوں محسوس کی۔ایک مداح نے کہا، پہلے بنا سوچے پرپوز کیا تھا، جبکہ دوسرے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، یہ بہت افسوسناک ہے۔ آپ دونوں کو میڈیا کی پرواہ کیے بغیر شادی کرلینی چاہیےاور خوشگوار زندگی گزارنی چاہیے، کیونکہ لوگ ہمیشہ تنقید کرتے ہیں۔
راکھی ساونت کی شادی پہلے عادل خان درانی سے ہوئی تھی، مگر 2023 میں دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے راکھی نے رتیش راج سنگھ سے بھی شادی کی تھی اور دونوں بگ باس 15 میں شریک ہوئے تھے، لیکن فروری 2022 میں شو کے ختم ہونے کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راکھی ساونت پرپوز کیا انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
قتل کی دھمکی، سلمان خان نے جِم سے تصاویر شیئر کردیں
جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے جم سے اپنی حیرت انگیز تصاویر شیئر کردیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں ان کی فٹنس اور نمایاں بائسپس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
تصاویر میں سلمان خان سخت ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیا۔ ورون دھون سمیت رنویر سنگھ نے اداکار کی فٹنس کی تعریف میں تبصرے کیے۔
View this post on InstagramA post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)
سلمان نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’شکریہ موٹیویشن کے لیے‘۔ دبنگ اداکار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس پر ان کے مداح ان کی فٹنس سے متاثر ہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو ایک نئی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ یہ دھمکی واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی۔ پیغام میں سلمان خان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں قتل کرنے اور انکی گاڑی کوبم لگا کر دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 اپریل کو دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔