Daily Ausaf:
2025-01-31@17:47:18 GMT

پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

ہری پور کی تحصیل خانپور میں سورج گلی کے پہاڑوں پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 ہری پور اور خانپور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، آگ کی نوعیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 1122 کی ہری پور سے بھی فائر فائٹر ٹیم روانہ کر دی گئی۔ پہاڑوں پر آگ بھڑکنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔

ریسکیو ٹیم خان پور 1 گھنٹے سے مسلسل آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کر رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا

نتھیاگلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، خیبرپختونخواہ کے دیگر سیاحتی علاقوں میں بھی برفباری نے موسم مزید سرد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن گلیات اور خیبرپختونخواہ کے دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور گلیات کے دیگر علاقوں میں برفباری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ جبکہ اپر چترال اور ملحقہ علاقوں میں بھی گزشتہ شب سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسکیو 1122 اپر چترال ہائی الرٹ پر ہے۔

(جاری ہے)

اپر چترال بونی میں ہلکی برفباری کے باعث بونی پل سے بازار تک ٹریفک متاثر ہو رہی تھی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بونی پل سے بازار تک سڑک پر مٹی ڈال کر اپر چترال کے عوام کےلئے ٹریفک کی روانی کو بحال کیا۔ ریسکیو 1122 نے اپر چترال کے عوام سے گزارش کی ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر "1122"پر رابطہ کریں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختو نخواہ، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 6، کوئٹہ منفی 3، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفرآباد 3، ملتان، سکھر، ڈیرا اسماعیل خان 6، لاہور، نوابشاہ7 اور کراچی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، برفباری بھی متوقع
  • ہری پور ؛ سورج گلی کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی
  • پاکستانی اداکار کا راکھی کو شادی کی پیشکش، پھر اچانک انکار! اصل وجہ کیا؟
  • خدمت کی نئی مثال قائم ، ریسکیو 1122 کی آپریٹر نے بذریعہ فون کامیاب زچگی کرانے پر عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • کراچی: اسٹار گیٹ کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی
  • ٹک ٹاک بنانے کا شوق 17 سالہ نوجوان کی زندگی نگل گیا
  • ریسکیو 1122 کی آپریٹر نے بذریعہ فون کامیاب زچگی کرانے پر عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان