کوئٹہ، جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت اور آئی پی پی کے ظالمانہ معائدوں کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کام پر آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے مظاہرے کے موقع پر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضلعی امیر عبدالنعیم رند و دیگر رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت اور آئی پی پی کے ظالمانہ معائدوں کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
پروفیسر خورشید 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پروفیسر خورشید احمد کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔
پروفیسر خورشید 23 مارچ 1932ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں اسلامی نظریہ حیات، تذکرہ زندان، پاکستان بنگلادیش اور جنوبی ایشیا کی سیاست سمیت درجنوں اردو اور انگریزی کتابیں شامل ہیں۔
وہ سن 2002ء سے 2012ء تک پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے رکن رہے۔ اُن کی دنیا بھر میں شناخت ماہر اقتصادیات اور ماہر تعلیم کے طور پر رہی ہے۔
انہیں 23 مارچ 2011ء کو علمی خدمات پر پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز عطا کیا گیا جبکہ 1990ء میں انہیں اسلام کے خدمات کے اعتراف میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، امیر العظیم و دیگر نے بھی خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔