صدر مملکت 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے،صدر،وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
صدر مملکت 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے،صدر،وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کرلیا۔
سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔