وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے فنانس کمیٹی کی سفارشات منظو کرتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا، اضافے کے بعد ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، وہ تنخواہ کی مد میں 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے۔
اس سلسلے میں اسپیکر آفس کا موقف ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی تنخواہ
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی
فائل فوٹو۔سندھ کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی۔
گریس مارک تمام طلبہ و طالبات کو 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ (یو اینڈ بی) کو بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں، کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی۔