صدر آصف زرداری 5فروری کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔
صدر مملکت چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔
صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علامہ عامر ہمدانی کا ضلع راجن پور اور ڈی جی خان کا دو روزہ دورہ
صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی راجن پور سٹی، کوٹ مٹھن، جام پور، بستی ملغانی، بستی معموری، بستی مانہ احمدانی، کوٹ چھٹہ، ڈی جی خان سٹی میں ملاقاتیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی دو روزہ دورے پر راجن پور اور ڈی جی خان آئے، جس میں انہوں نے دیرینہ تنظیمی ورکرز ساتھیوں اور قائد بزرگوار کے بزرگ ساتھیوں سے ملاقات کی۔ دورے میں مختلف دیہاتوں اور بستیوں کا وزٹ کیا اور کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ صوبائی صدر کی راجن پور سٹی، کوٹ مٹھن، جام پور، بستی ملغانی، بستی معموری، بستی مانہ احمدانی، کوٹ چھٹہ، ڈی جی خان سٹی میں ملاقاتیں ہوئیں، اس موقع پر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے تنظیمی دورہ جات کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور کارکنان کو آپسی اتحاد و اتفاق اور تنظیمی و اخلاقی تربیت کی تاکید کی۔