حریم سہیل نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حریم سہیل نے نکاح کرلیا، نکاح کی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
حریم سہیل کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر متعدد شوبز شخصیات نے شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistani showbiz star's???? (@pakistani_showbiz_stars07)
اداکارہ کے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر حریم سہیل اور ان کے شریک حیات کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
متعدد شوبز شخصیات نے ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
حریم سہیل کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند دن سے جاری تھیں، انہوں نے مایوں اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
اداکارہ نے اگرچہ شوہر کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، تاہم انہوں نے شوہر سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی نکاح کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں انہیں مبارک باد پیش کی، وہیں بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے اپنے کزن سے شادی کی ہے۔
حریم سہیل سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں اور اب تک ایک درجن کے قریب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ویڈیوز اور تصاویر حریم سہیل نکاح کی
پڑھیں:
لاہور: پتنگ بازوں کو گنجا کرنے پر پولیس نے عدالت میں معافی مانگ لی
لاہور:پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گنجا کرکے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پولیس نے عدالت میں معافی مانگ لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی لیگل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کا جواب ابھی تک کیوں نہیں آیا؟ اس موقع پر عدالت میں متعلقہ ویڈیوز بھی چلائی گئیں۔
عدالت نے ڈی آئی جی فیصل کامران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں، کیا آپ کو ان کے بارے میں علم نہیں تھا؟ جس پر ڈی آئی جی نے جواب دیا کہ ویڈیوز اکٹھی آئی تھیں، اس لیے اندازہ نہیں ہو سکا۔
ڈی آئی جی فیصل کامران نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا کہ آئندہ عدالت کے احکامات پر مکمل عمل ہوگا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنا ٹھیک ہے لیکن انہیں گنجا کر کے ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ناقابل قبول ہے، ایسا عمل دوبارہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عدالت نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ کسی افسر نے ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی لیگل نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو، جس پر عدالت نے کہا کہ اب کوشش کا وقت نہیں، عملدرآمد کا وقت ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے جواب پیش کیا جائے، عدالت نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور ہائیکورٹ کسی بھی قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔
درخواست گزار وشال شاکر نے پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کا سر مونڈ کر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے وشال شاکر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔