پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے نہ انکار کیا اور نہ ہی تصدیق۔

ویڈیو میں عاصم نے کہا، "میں 2025 کی شادی کی افواہوں کو نہ رد کروں گا اور نہ ہی تسلیم کروں گا، کیونکہ شادی اللہ اور دیسی گھروں میں گھر والوں نے کرنی ہوتی ہے۔"

عاصم اظہر نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر میرب علی کی سالگرہ منائی، کیونکہ وہ اپنے کانسرٹ کی وجہ سے سالگرہ کے دن موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، "میرب مجھے بہت سپورٹ کرتی ہیں۔"

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عاصم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا 2025 میں ان کی شادی ہوگی یا نہیں۔ اب سب کی نظریں اس جوڑی پر جمی ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، اب پی ٹی آئی کہاں ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب نے چھوڑ دیا ہے ،نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرپاکستان کے رونالڈو ہیں۔

وہ گول کررہے ہیںجس کا کریڈٹ سب لے رہے ہیں۔ہمارے سیاسی نظام میں ایسا لیڈرہوناچاہیے۔گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے جو نعرے لگائے گئے وہ میرے کانوں میں گونجتے رہے۔آرمی چیف بہت کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے وہ جذباتی بھی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مئی 2025ءبہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی۔وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں۔

آنے والے دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ٹرمپ کارڈ کہاں گیا؟امریکہ سے اس کیلئے فنڈنگ کرنے والے بھی گزشتہ روزکنونشن میں موجود تھے کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں ایک سپہ سالار ملک کومشکلات سے نکال رہا ہے اور وہ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی والے امریکہ جا کر الیکشن لڑیں۔یہاں تو نہیں لڑسکتے اور نہ جیت سکتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ترسیلا ت زر،آئی ایم ایف،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی رکاوٹیں ڈالیں جو ختم ہوگئیں۔سول نافرمانی کرنا تھی۔چیف کو بدنام کرنا تھاوہ سب گیا۔2018ءمیں آر ٹی ایس بٹھا کرالیکشن جتایا گیا۔ میرا تجزیہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔ جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ فضل الرحمٰن سے احترام کا رشتہ ہے۔مائنز اور منرل کا کام کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔ پاکستان میں کاپر نکل آیا ہے ۔ملک کو اب ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بشر یٰ بی بی کی بہن کا نیا انکشاف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
  • بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی
  • رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش
  • لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں، فیصل واوڈا
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، سپیکر ایاز صادق
  • امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 مسترد، اے این پی کا احتجاجی تحریک کا اعلان