پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ 

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب راکھی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے، اور انہوں نے دودی خان کا نام لیا تھا۔

چند روز قبل راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت سے رشتے آئے ہیں، لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے کیونکہ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس افسر بھی ہیں۔

تاہم، اب دودی خان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ راکھی سے شادی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے راکھی کو اس لیے پروپوز کیا تھا کیونکہ وہ خدا سے محبت کرتی ہیں اور اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کر چکی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "مجھے لگتا ہے کہ میرا یہ پروپوزل لوگوں کو قبول نہیں، بہت سی مخالفت ہوئی جسے میں برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں شادی نہیں کر سکتا، مگر راکھی پاکستان کی بہو ضرور بنیں گی۔ میں ان کی شادی اپنے بھائیوں میں سے کسی ایک سے کروا دوں گا۔"

دودی خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے فیصلے کو عقلمندی قرار دیا، جبکہ کچھ نے انہیں مذاق بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اداکارہ صبا فیصل نے بھارتی اشتہار کی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی:

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ماہ پہلے بھارت سے ایک بڑے کمرشل کی آفر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ 

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ انہیں بھارت سے ایک اشتہار کے لیے آڈیشن دینے کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔

صبا فیصل نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ کو آڈیشن دینا ہوگا جو وقت کی کمی کی وجہ سے میرے لیے ممکن نہیں تھا لہذا میں نے انکار کردیا، میرے کوارڈی نیٹر نے مجھ سے کہا کہ آپ نے اتنی بڑی آفر کو کیوں منع کیا ہے لیکن اُس وقت مجھے بس یہی ٹھیک لگا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر وہ مجھے فائنل بھی کرلیتے تب بھی شاید میں یہ اشتہار نہ کرتی اور اب موجودہ حالات میں تو بالکل بھی نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں خاص طور پر موجودہ حالات میں ہمیں اپنے ملک کا تحفظ کرنا ہے، ہماری پہچان اور شناخت پاکستان ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ہم اپنے تن من دھن کے ساتھ پاکستان کیلئے حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام خود کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر پہلگام کا الزام لگانا غلط ہے، سوشل میڈیا پر بھارتی حلقوں کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات اور الزامات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اصول پسند رویے کی وجہ سے بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔

 حال ہی میں ان کے بیٹے ارسلان فیصل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام "محمد حذیفہ ارسلان" رکھا گیا ہے۔ صبا فیصل نے یہ خوشخبری بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

صبا فیصل نہ صرف ایک بہترین اداکارہ بلکہ ایک محب وطن شخصیت بھی ہیں جو ہر موقع پر ملک کی عزت اور وقار کو مقدم رکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
  • 7 ماہ کی حاملہ پاکستانی خاتون کو بھارت چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر خاندان کے لیے سب کچھ بدل گیا ‘
  • ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے کبھی انکار نہیں کیا
  • شادی کرکے بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا
  • اداکارہ صبا فیصل نے بھارتی اشتہار کی پیشکش ٹھکرا دی
  • کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب
  • اداکارہ صبا فیصل نے انڈین کمرشل کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا سیکٹرآئی 12کا اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
  • بھارتی اداکار کا علاج کے لیے اپنا ہی پیشاب پینے کا انکشاف
  • ہانیہ عامر کو بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا؟