اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر 2024 میں تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 1330 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جو کسی بھی ماہ میں اب تک کی سب سے زیادہ وصولی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کر لیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ (جنوری 2025) کے لیے 956 ارب روپے کا ہدف مقرر ہے۔ تاہم، 40 سے 50 ارب روپے کے ممکنہ شارٹ فال بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ٹیکس وصولی ہدف کے قریب پہنچ جائے گی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیکس وصولی کو ماہانہ بنیاد پر نہیں بلکہ سہ ماہی بنیادوں پر دیکھتا ہے۔ جنوری سے مارچ 2025 کے دوران 3150 ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقرر ہے جب کہ مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے محصولات میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 5624 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جبکہ مقررہ ہدف 6008 ارب روپے تھا، یعنی اس عرصے میں 384 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔

حکام نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کر لیے جائیں گے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مزید بہتری آئے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے کا ٹیکس وصولی

پڑھیں:

کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا

کروڑوں روپے کے فراڈ میں بینفشری ہونے پر اداکار نادیہ حسین نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا ، جس میں اہم انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ میں نادیہ حسین کے بینفشری ہونے کا معاملے پر اداکارہ بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں۔دفتر میں بجلی نہ ہونے سے بیان ریکارڈ کرانے میں کچھ تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اداکارہ نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

اداکارہ نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس میں شوہر کی جانب سے دیئے گئے پیسوں پر بیوٹی سلون لگانے کا اعتراف کیا۔اداکارہ نے بیان میں کہا کہ میرے شوہر نے مجھے سلون کے لیے پیسے دیے تھے، لکی ون اور طارق روڈ پر اپنی برانچ میں وہ پیسے لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پیسے میرے شوہر نے دیے مجھے نہیں پتہ وہ کہاں سے آئے ، میرے سلون انہی پیسوں سے بنے اور میں نے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان پیسوں کو ڈکلیئر کیااداکارہ سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کیس میں وکلا کے ہمراہ آئیں ، جس پر ایف آئی اےافسر نے کہا کہ بیان کسی غیرمتعلقہ شخص کےسامنےریکارڈنہیں کرسکتے، آپ پہلے وکلا سے مشورہ کرلیں کیا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
  • مئی سے مہنگائی میں اضافہ ِ پھر استکام ِ آئی ایم ایف دسط وصولی میں تاخیر ہوسکتی : گورنر سٹیٹ بنک 
  • کراچی سمیت دیہی سندھ میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کیساتھ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
  • “زیادہ تمباکو ٹیکس صحت نہیں، غیر قانونی مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے” ، امین ورک
  • ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ
  • آئی ایم ایف کا پیٹرولیم قیمتوں میں 53 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ
  • پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر پھر اضافہ