جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں میں من مانہ اضافہ کرنے کےخلاف شہر بھر میں 14 مقامات پر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر کراچی میں بجلی کے بلوں میں من مانہ اضافہ کرنے پر کے الیکٹرک کےخلاف شہر بھر میں 14 مقامات پر بیک وقت احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کودینےکا مطالبہ کیا گیا۔
جماعت اسلامی نے شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے ، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینرزہاٹھ میں اٹھارکھےتھے، شرکا نے بجلی کی قیمتوں میں من مانہ اضافہ نہ منظورکےنعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز سےمعاہدےختم کیا جائے۔
جماعت اسلامی نے کراچی میں 14مقامات پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا، جس میں مقامی رہنماؤں نے خطاب کیا، مرکزی احتجاج شاہین کمپلیکس پر کیا گیا، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کررہےتھے۔
منعم ظفر نے احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، مسلم لیگ ن سبھی آئی آئی پیزکےکھیل میں شریک ہیں، ان پارٹیوں کے رہنماوں نے الیکشن سے قبل جو دعوے اور وعدے کیےتھے اسےپوراکیا جائے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے300یونٹ اور مریم نواز نے اقتدارسےقبل دوسویونٹ بجلی فری کرنےکا اعلان کیا تھا، لیکن اقتدارمیں آکرسب بھول گئے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ شہرمیں بجلی نہیں مل رہی بل پورا وصول کیا جارہا ہے،جماعت اسلامی نے26جولائی کو احتجاج کیا توحکومت نے کہا کہ آئی پی پیز پربات نہیں ہوگی، پھرمعلومات ملی کہ زیادہ ترآئی پی پیز یہاں موجودہ لوگوں کی ملکیت ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2ہزارارب روپےاس قوم نےکیپیسٹی چارجزکی مد میں ادا کیے، 10ارب روپےماہانہ اس آئی پی پیز کودئیےگئےجس نےایک یونٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی،حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے،آئی پی پیز سے11ارب روپےجوبچےہیں اسکا فائدہ عوام کو کب اورکون دیگا؟
منعم ظفر خان کاکہنا تھا کہ ایم کیوایم ہرحکومت کےساتھ مفادات کیلئےجڑجاتی ہے، یہاں اس عوام کا ہرپیدا ہونیوالا بچہ 3لاکھ کا مقروض ہے،جماعت اسلامی کی جدوجہد ہےکہ کےالیکڑک کو لگام دی گئی ہے،جماعت اسلامی ہرچوک چوراہےپربات کررہی ہے،جماعت اسلامی کا واضح مطالبہ ہےکہ لوڈ شیڈنگ کراچی میں ختم کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے جماعت اسلامی آئی پی پیز
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کیا جائے گا۔اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج شام 4 بجے شاہراہ فیصل سے غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز ہوگا، مارچ کے شرکاء کراچی کے تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے۔غزہ یکجہتی مارچ سے قبل بلوچ کالونی پل تا مرکزی جلسہ گاہ شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریں گے۔غزہ یکجہتی مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کلیدی خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اہل کراچی سے یکجہتی غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔غزہ یکجہتی مارچ کیلئے شاہراہ فیصل کراچی پر ایک ٹریک خواتین کیلئے جبکہ دوسرا ٹریک مردوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کراچی نے غزہ ملین مارچ کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی زحمت سے بچا جا سکے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایف ٹی سی سے ایئرپورٹ جانے والے افراد کورنگی روڈ یا سندھی مسلم سے اللہ والی چوک ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا راستہ اپنائیں، ایئرپورٹ سے صدر جانے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ استعمال کریں، کارساز سے آنے والے شہری بلوچ کالونی برج سے ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ مارچ کے دوران امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔