امیرِ قطر اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے عرب رہنما
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
امیرِ قطر اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے عرب رہنما WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
دمشق (سب نیوز )قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی جمعرات کو دمشق پہنچے، وہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے عرب رہنما ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے دمشق کے انٹرنینشل ایئرپورٹ پر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔شام کے وزیراعظم محمد البشیر، وزیر خارجہ اسد الشیبانی اور وزیر دفاع معارف ابو قصرہ بھی موجود تھے۔
قطر کی خبر رساں ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق شیخ تمیم کا دورہ، قطر اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ قطر شام کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سیاسی تجزیہ کار اور مصنف خالد ولید محمود نے کیو این اے کو بتایا کہ شیخ تمیم کا دورہ علامتی اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سابق حکومت کے خاتمے کے بعد یہ کسی عرب رہنما کا پہلا دورہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے سفارتی چینلز دوبارہ کھل سکتے ہیں اور دمشق میں پائیدار سیاسی حل کی حمایت مل سکتی ہے جس میں قطر کے امریکہ اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات اور شام اور مشرق وسطی میں ایک قابل اعتماد ثالث کے طور پر اس کا کردار ہے۔ قطر شام کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرے گا، خاص طور پر توانائی، نقل و حمل اور رہائش جیسے اہم شعبوں میں جو خانہ جنگی سے تباہ ہو گئے تھے۔
عرب سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی سٹڈیز کے ایک ریسچر احمد قاسم حسین نے کیو این اے کو بتایا کہ امیر قطر کا یہ دورہ شام کے سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبوں میں قطر کے بڑھتے ہوئے کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔2011 میں بند ہونے کے بعد دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ قطر کی جانب سے نئی شامی قیادت کے لیے حمایت کو واضح کرتا ہے۔ احمد قاسم حسین نے کہا کہ یہ دورہ قطر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرے گا اور تعاون کو فروغ دے گا۔ دوحہ شام کی قیادت کو اس کے عبوری مرحلے میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے اور طویل المدتی استحکام کی کوشش کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت کے خاتمے کے بعد کا دورہ کرتا ہے شام کے قطر کے
پڑھیں:
ہماری حکومت سے پہلے ملک کی حالت ابتر تھی: مریم نواز
مریم نواز — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پنجاب اور پاکستان کی حالت ابتر تھی، ہم سے پہلے کی حکومت نے کام کیا ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔
انہوں نے لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کوششوں سے منہگائی کم ہوتی جا رہی ہے، آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کا تقاضہ تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے آنے سے پہلے ڈیفالٹ کی باتیں تھیں، آج ملک ڈیفالٹ کرنے کی نہیں بلکہ اسٹاک کے اوپر جانے اور ریٹنگ بڑھنے کی خبریں آ رہی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج کوئی ڈیفالٹ کا نام نہیں لیتا، آج عالمی ادارے ملکی معیشت میں بہتری کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنجاب حکومت نے ماحولیات تحفظ پالیسی بنائی ہے، آلودگی سے بچاؤ کی تدبیر کرنا میرا خواب تھا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، قلیل عرصے میں ماحولیات تحفظ اسکواڈ کے قیام کا خواب پورا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا ماحول بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں، عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی جا ئے گی، جو بھٹے آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ان کا سدِ باب کرنا ضروری ہے۔