کراچی میں نوجوان سے شادی کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا واپس جانے کو تیار ہوگئی  امریکی خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ نیویارک کی ٹکٹ کا بندوبست کیا جائے، مجھے پیسوں کی کمی کا سامنا ہے۔خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا بھی منظر عام پرآ گیا ، بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ اور سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی سامنے آیا۔جریمیا رابنسن  نے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں،والدہ ذہنی مریض ہیں،ان کی سوچنے سمجھنےکی صلاحیت متاثرہے۔خاتون کے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ ایک شخص اوراس کےاہلخانہ سےملنے پاکستان گئی تھیں، والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔جریمیا کا کہنا تھا کہ والدہ کو واپسی کیلئےمنانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے بھائی اور میں نےان کی واپسی کاٹکٹ بھی کرایا تھا۔دوسری جانب اونیجا انڈریو رابنسن کی گرفتاری کا ریکارڈ بھی غیر ملکی ویب سائٹ پر موجود ہیں ، جس کے مطابق 2021 میں اونیجا کو ساؤتھ کیرولینا کی چارلسٹن کاونٹی میں گرفتارکیا گیا تھا۔ریکارڈ کے مطابق اونیجا پر وارننگ کے باوجود کسی اور کی پراپرٹی میں زبردستی گھسنے کا الزام تھا اور ان گرفتاری کےبعد 465 ڈالر کا جرمانہ بھی ہواتھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نیویارک میں طیارہ حادثہ: سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق

نیویارک: امریکہ کی ریاست نیویارک میں ایک افسوسناک طیارہ حادثے میں سابق MIT فٹبال پلیئر اور 2022 کی NCAA وومن آف دی ایئر کرینا گروف اپنے خاندان کے پانچ افراد سمیت جاں بحق ہو گئیں۔

یہ حادثہ کوپیک نامی دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں Mitsubishi MU-2B نامی دو انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ کرینا کے والد ڈاکٹر مائیکل گروف چلا رہے تھے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کرینا کی والدہ ڈاکٹر جوئے سینی، بھائی جیرڈ گروف، جیرڈ کی ساتھی الیکسیا، اور کرینا کے بوائے فرینڈ جیمز سانٹورو شامل تھے۔ یہ تمام افراد فیملی گیٹ ٹوگیدر اور سالگرہ منانے جا رہے تھے۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ میں ناکامی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد ایئر کنٹرول نے لو ایلٹیٹیوڈ الرٹ جاری کیا، مگر پھر کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔

تحقیقات کے مطابق طیارہ تیز رفتاری سے زمین سے ٹکرایا، اور حادثے سے قبل کوئی ایمرجنسی سگنل بھی موصول نہیں ہوا۔ خراب موسم یا مکینیکل فیلئر کو ابھی خارج از امکان نہیں قرار دیا گیا۔

25 سالہ کرینا گروف نے MIT سے بائیولوجیکل اور بایومیڈیکل انجینیئرنگ کی ڈگریاں حاصل کی تھیں۔ وہ خواتین کی فٹبال ٹیم کی دو بار کپتان بھی رہ چکی تھیں۔ COVID-19 کے دوران openPPE نامی ماسک فراہم کرنے والی مہم کی بانی بھی تھیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by WCVB News Center 5 (@wcvb5)

کرینا گروف اس وقت NYU گراس مین اسکول آف میڈیسن میں نیورو سرجری کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ ان کے ساتھی جیمز سانٹورو بھی MIT سے فارغ التحصیل اور ایک سابقہ لاکروس کھلاڑی تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس
  • لاہور پولیس نے فرانسیسی خاتون کا کھویا ہوا فون واپس دلوادیا
  • امریکی خاتون کو محبت میں دھوکا دینے والا لڑکا منظر عام پر آگیا، حیران کن انکشافات
  • دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
  • نیویارک میں طیارہ حادثہ: سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
  • دہشتگردی کیخلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے، محسن نقوی
  • اونیجا کے پاکستانی بوائے فرینڈ نے خاموشی توڑ دی، اعتراف محبت بھی کرلیا
  • حج تیاریاں ، عمرے ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا