مقبول ترین سیریزاسکوئڈگیم 3 کب ریلیز ہونیوالی ہے؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
نیٹ فلکس کی مقبول ترین کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ’اسکوئڈ گیم‘’ سیزن 3 کا پریمیئر 27 جون کو ہوگا، اس اعلان کے ساتھ سیزن 3 کا ایک نیا پوسٹر اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Netflix Korea | 넷플릭스 코리아 (@netflixkr)
نئے سیزن میں سیونگ گی ہن (لی جنگ جے) کی کہانی آگے بڑھتی ہے، جو ایک ذاتی مقصد کے تحت دوبارہ خطرناک گیم میں شامل ہوتا ہے۔ اسے اپنے قریبی دوست، فرنٹ مین (لی بیونگ ہن) کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنی شناخت چھپاتے ہوئے کھیل میں شامل تھا۔
نیا سیزن ان بچ جانے والے کھلاڑیوں کی قسمت کو بھی واضح کرے گا جو پچھلے سیزن کی سخت آزمائشوں سے گزر چکے ہیں۔
سیریز کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ ہیوک نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’مجھے خوشی ہے کہ جو بیج میں نے اس نئے سیزن کی تخلیق کے دوران بوئے تھے، وہ اب پھل دے رہے ہیں۔ میں ایک اور سنسنی خیز کہانی پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔‘
یاد رہے کہ یہ تھرلر سیریز 456 افراد کی کہانی بیان کرتی ہے جو 45.
جبکہ سیزن 2، جو 26 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوا، ریلیز کے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیزن کا نیا ریکارڈ قائم کر چکا ہے اور مداحوں کو تیسرے سیزن کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیزن کی
پڑھیں:
پی ایس ایل سیزن 10، کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں