Daily Ausaf:
2025-04-15@08:06:39 GMT

سولر انرجی میں پاکستان کا انقلابی قدم

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سولر انرجی میں پاکستان نے انقلابی قدم رکھ دیا اور ملک میں عالمی معیار کی انتہائی جدید سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری کا آغاز ہو گیا۔ فرونس سولر انرجی پاکستان نے ٹیکنالوجی پارٹنر سولکس کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی انتہائی جدید انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری کا آغازکر دیا ہے۔اس سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری میں پاکستانی ماہر انجینئرز اور ٹیکنیشنز روانہ کی بنیاد پر جدید سولر انورٹرز تیار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ لیتھیم بیٹری کی مقامی مینوفیکچرنگ فیکٹری کی بنیاد بھی رکھ دی گئی ہے۔مذکورہ فیکٹری رواں ماہ فروری میں ہی جدید لیتھیم بیٹری کی تیاری بھی شروع کر دے گی۔اس حوالے سے سی ای او واسق گروپ انور نوید کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پارٹنر سولکس کے تعاون سے ٹیکنالوجی کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے، یہ قدم ملک کی معیشت اور صارفین کی زندگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔گزشتہ دنوں افتتاحی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر مرتضیٰ میمن، ڈائریکٹر سیلز حق نواز اور ٹیکنالوجی پارٹنر ٹائگریان، ڈائریکٹر سیلز سولکس ایشیا اور افریقا اویس عبدالغفار، ڈائریکٹرٹیکینکل سولکس پاکستان نے بھی شرکت کی۔
مزیدپڑھیں:اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

منسک میں ہیوی مشینری، گاڑیاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ، ہمیں اعلیٰ کوالٹی مصنوعات درکار: وزیراعظم

منسک (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ بیلاس کے دوران منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا بھی دورہ کیا۔بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، انہیں بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948 سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951 سے گاڑیوں کیلئے دیگر سازوسامان بنایا جارہا ہے،1958 سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلی کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔اس موقع پر شہباز شریف نے بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینل امپورٹر! لیکن ریٹ میں کب کتنی کمی ہوئی؟
  • پاکستان سولر پینلز درآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا۔
  • پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا
  • امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری
  • منسک میں ہیوی مشینری، گاڑیاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ، ہمیں اعلیٰ کوالٹی مصنوعات درکار: وزیراعظم
  • میرپور: تمباکو مصنوعات کی رات کے وقت ترسیل پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
  • منسک، شہباز شریف کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف