موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ مقرر کردی،کابینہ نےموٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا،صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعدمحکمۂ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرِعام پر آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ، پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پنجاب پولیس کے سربراہ کے ماتحت ہوگا۔
لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ میں مختلف ونگز بنائے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تمام ونگز کو الگ الگ ٹاسک سونپے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے اہلکار اور افسران وردی پہننے کے پابند نہیں ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی ڈی کے اہکار دوران ٹریننگ اور سربراہ کی ہدایت پر وردی پہنیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کی ورکنگ اور پرفارمنس کے جواب دہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کسی بھی افسر یا اہلکار کو کنٹریکٹ پر تعینات کرسکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے کنٹریکٹ بڑھانے کا اختیار بھی ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کو دے دیا گیا۔