معروف بھارتی فلم ساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے اور بہو سوزین خان کے درمیان طلاق ایک غلط فہمی کے باعث ہوئی تھی۔

 راکیش روشن نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ سوزین آج بھی ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان کے اور ہریتک کے درمیان طلاق کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھی، اور جو کچھ ہوا، وہ محض ہریتک اور سوزین کے درمیان تھا۔     

انٹرویو میں راکیش روشن نے مزید کہا کہ ریتیک اور سوزین ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اب یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ اسے کس طرح حل کرتے ہیں، سوزین ہمیشہ سے ان کے گھر کا حصہ رہی ہیں اور اب بھی ہیں۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یاد رہے کہ ہریتک اور سوزین نے 2014 میں 14 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی، یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ہریتک اور سوزین نے کبھی اپنی طلاق کی وجوہات عوام کے سامنے بیان نہیں کیں۔ جبکہ اب وہ اکثر ایونٹس میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راکیش روشن

پڑھیں:

دھونی نے شیخ رشید کی تعریف کیوں کی؟

بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اور چنئی سپر کنگز (CSK) کے اسٹینڈ اِن کپتان مہندر سنگھ (ایم ایس) دھونی نے ٹیم کے نوجوان بلے باز شیخ رشید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نیٹس میں بھی تیزی سے بہتر ہورہا ہے اور اُس کے پاس مستند شاٹس کے ساتھ حریف بولرز پر حاوی ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔

دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2025 میں شاندار کارکردگی کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG) کے خلاف میچ میں دھونی نے صرف 11 گیندوں پر 26 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ اگر کوئی بلے باز اچھی شروعات کرے تو اُسے اننگز کو مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے انڈر 19 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہے شیخ رشید کی بلے بازی کی بہت تعریف کی جو اب آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

بھارت کے نوجوان بلے باز شیخ رشید جو انڈر 19 ورلڈکپ 2022 کے فاتح اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں، اب انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2025 میں چنئی سپر کنگز (CSK) کے لیے ڈیبیو کر چکے ہیں۔ 20 سالہ شیخ رشید نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنا پہلا آئی پی ایل میچ کھیلا، جہاں وہ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟

فرسٹ کلاس کرکٹ سے ورلڈکپ تک کا سفر

آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی شیخ رشید نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف نصف سینچری اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار 94 رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کارکردگی کے بعد شیخ رشید نے آندھرا پردیش کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں قدم رکھا۔

2022: شیخ رشید انڈر 19 ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ

فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ اب تک 19 میچز میں 37.42 کی اوسط سے 1204 رنز بنا چکے ہیں۔ حالیہ رانجی ٹرافی سیزن 2024-25 میں انہوں نے 12 میچز میں 627 رنز اسکور کیے، جن میں حیدرآباد کے خلاف شاندار ڈبل سینچری (203 رنز) بھی شامل ہے۔ جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں انہوں نے 13 میچز میں 352 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک ناقابلِ شکست سینچری بھی شامل ہے۔

چنئی سپر کنگز سے وابستگی

شیخ رشید کو سب سے پہلے 2023 میں چنئی سپر کنگز نے 20 لاکھ روپے کے بیس پرائس پر خریدا تھا، تاہم وہ اس وقت پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔ ٹیم نے ان پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے 2024 اور 2025 میں بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا اور اب آخرکار وہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں اپنا IPL ڈیبیو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

All the best #ShaikRasheed ???? #CSKvLSG #LSGvCSK pic.twitter.com/dD7uBGHhK6

— Fukkard (@Fukkard) April 14, 2025

مزید پڑھیں: دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کردیا، یوراج سنگھ کے والد نے یہ بات کیوں کہی؟

دھونی کی تجربہ کار رہنمائی میں نوجوان بلے باز رشید کے کھیل میں مزید نکھار کی توقع کی جا رہی ہے، خاص طور پر CSK کی بیٹنگ لائن میں موجود حالیہ مشکلات کو دیکھتے ہوئے۔ چنئی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں رشید سمیت 2 اہم تبدیلیاں کیں۔ جہاں آل راؤنڈر جیمی اوورٹن نے تجربہ کار اسپنر روی چندرن ایشون کی جگہ لی، وہیں شیخ رشید کو ڈیون کونوے کی جگہ ٹیم میں موقع دیا گیا۔

یاد رہے کہ چنئی سپر کنگز اس سیزن میں ابتدائی کامیابی کے بعد مسلسل 5 میچ ہار چکی ہے، اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کو ایک نئی توانائی ملنے کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل چنئی سپر کنگز دھونی شیخ رشید مہندر سنگھ دھونی

متعلقہ مضامین

  • بھارت اورچین کے بڑھتے تجارتی تعلقات‘سال2024میں دونوں ملکوں کے درمیان 118اعشاریہ4ارب ڈالر کی تجارت ہوئی
  • دھونی نے شیخ رشید کی تعریف کیوں کی؟
  • علیحدگی کے باوجود والدین تادمِ مرگ اچھے دوست رہے؛ نورجہاں کی بیٹی کا انٹرویو وائرل
  • ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ہوئی جہاز کی بتیاں بجھا کیوں دی جاتی ہیں؟اصل وجہ جانئے
  • عمران خان سے جیل میں امریکی پاکستانی شخص کی ملاقات کا انکشاف
  • مذاکرات کے باوجود شام میں اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تصادم کا خطرہ ، ترک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی کا انکشاف
  • اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں; عطاءاللہ تارڑ
  • سابقہ اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ عمران خان نے بالآخر راز کھول دیا
  • چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
  • دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا