اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد سیف کس کہنا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا۔
کرم میں جرگے سے خطاب میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر علی سیف نے کہا کہ حکومت امن کے لیے ہر قسم کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے، نفرتوں کو ایک طرف کریں اور محبت کو آگے بڑھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بعض شرپسند نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو کچھ یہاں ہوا کسی اور نے نہیں ہم نے خود کیا، 5 ماہ سے جرگے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ آغاز ہوا۔
مردان میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے دور میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران صوبے میں دہشت گردی پھر سے شروع ہوئی۔
ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ وہ اختلاف رائے کو پارٹی کے اندر رکھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مائینز اینڈ منرل بلز کے ذریعے وفاق کو کوئی اختیارات نہیں دے رہے، بل کو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے ساتھ مشروط کردیا ہے۔