بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کااعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام “بنگلہ دیش پاکستان تعلقات تعاون کا نیا دور ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی بنگلہ دیش کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اقبال حسین خان تھے، جبکہ دیگر مہمانان میں رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال، ڈاکٹر راشد آفتاب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی،سفیر معظم خان، نعیم انور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا پاکستان، بنگلا دیش دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان تمام دائروں میں مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے،سیمینار میں قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی مدد کے لیے تھنک ٹینکس اور فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی،دونوں ممالک کی عوام بالخصوص نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کر نے کی اہمیت پر زور دیا گیا،مقررین نے کہا یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے ۔
بنگلہ دیش اور پاکستان دہائیوں کی تاریخی کشیدگی کے بعد براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، سیمینار کے مقررین نے دونوں ممالک میں تعلیم، تحقیق، باہمی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں سمیت د فاعی تعاون اور علاقائی سلامتی،سفارتی تعلقات اور تعاون کے مواقع، تجارت اور معیشت تجارت، ٹیکنالوجی، اور پائیدار ترقی میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا اور اس حوالے سے تجاویزبھی پیش کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاک، سربیا مشترکہ خوشحالی کے لیے تعلقات کو وسعت دینے پر متفق
پاکستان اور سربیا نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش اور خوشحالی اور شراکت داری کے مشترکہ وژن پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار وزیر تجارت جام کمال خان اور سربیا کے سٹیٹ سیکرٹری دمجان جووک کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔
وزیر آغاز نے ہدف بنائے گئے کاروباری تعاون کو آسان بنانے کے لیے سیکٹر کے لیے مخصوص میچ میکنگ اور B2B ایونٹس کے انعقاد کے لیے پاکستان کے اختراعی انداز کو اجاگر کیا۔انہوں نے سربیا کے کاروباری نمائندوں کو پاکستان کی فوڈ اے جی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی جو اگلے سال لاہور میں شیڈول ہے۔
اشتہار