Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:30:27 GMT

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 1286روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 14 ڈالرکے اضافے کے بعد سونا 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا تھا ، جس کے بعد فی تولہ گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی تھی۔اسی طرح 10 گرام گولڈ 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے کا ہوگیا تھا، عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا تھا اور 15 ڈالرکے اضافے کے بعد 2778 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دفاعی اخراجات میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت آئندہ سال کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 281ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں دفاعی اخراجات میں 7 اعشاریہ49فیصد اضافہ متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25کے لیے دفاعی بجٹ 2 ہزار 122 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، جو کہ گزشتہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ 1ہزار 858ارب 80کروڑ روپے سے 14 اعشاریہ16فیصد زیادہ تھا۔رواں مالی سال میں دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا، جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے مزید 159 ارب روپے اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینل امپورٹر! لیکن ریٹ میں کب کتنی کمی ہوئی؟
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
  • سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی آگئی، موجودہ قیمت جانیں
  • آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، بلند ترین سطح 340,860 پر پہنچ گیا
  • لاہور کا لالہ جو کرکٹ کی تاریخ میں امر ہوگیا
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر پھر اضافہ