پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے پر آسٹریلوی اوپنر میدان میں سجدہ ریز
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے پر میدان میں ہی سجدہ ریز ہوگئے اور سنگ میل پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے پر آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ میدان میں سجدہ ریز ہوگئے اور تاریخی اننگ کھیلنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اس خوبصورت لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔گال میں کھیلے جا رہے ہیں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 38 سالہ عثمان خواجہ نے 290 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔ انہوں نے ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 232 دوسوبتیس رنز اسکور کیے۔اس شاندار اننگ کے ساتھ ہی انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ عثمان خواجہ پہلے آسٹریلوی بلے باز بنے جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری اسکور کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عثمان خواجہ ا سٹریلوی
پڑھیں:
ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
لاہور:ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔