پی ٹی آئی کی کارکنوں سے 8 فروری کے جلسے کیلئے مالی تعاون کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کارکنوں سے 8 فروری کے جلسے کیلئے مالی تعاون کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے 8 فروری کے جلسے کیلئے مالی تعاون کی اپیل کردی۔کے پی کے صدر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ علی امین نے اس وقت پارٹی سنبھالی جب کوئی پارٹی سنبھالنے کو تیار نہیں تھا، علی امین گنڈاپور سے جلسے کیلئے پیسوں کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ویلج کونسل کو جلسے کیلئے اپنی سطح پر گاڑیوں اور کارکنوں کا انتظام کرنا ہوگا، ہمارا فوکس 8 فروری کے جلسے پر ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسے کرنے جارہے ہیں ۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں ہونیوالے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہے، جلسے کیلئے تمام رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔خیبرپختونخوا کے ہر ایم این اے کو 500 سے زائد ورکرز نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فروری کے جلسے جلسے کیلئے کے صدر
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔
آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔