اپر کرم میں شرپسند عناصر کی فائرنگ، اسسٹنٹ کشمنر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں شرپسند عناصر کی جانب سے انتظامیہ کے اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی
پولیس نے بتایا کہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شرپسند عناصر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔
حکومت کی جانب سے علاقے میں قیام امن کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ابھی بھی شرپسند عناصر خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد
اس سے قبل دو قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم اب حکومت کی مداخلت اور جرگے کی کوششوں سے فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ بنکرز کو مسمار کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپر کرم اسسٹنٹ کمشنر اے سی زخمی بنکرز مسمار شرپسند عناصر فائرنگ فریقین تصادم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپر کرم اے سی زخمی فائرنگ وی نیوز کی جانب سے اپر کرم کے لیے
پڑھیں:
مردان:گھریلو ناچاقی پر فائرنگ, 2 افراد جاں بحق
مردان کے علاقے کاٹلنگ قاسمی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر اور مرکزی ملزم محبوب اور ساس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم محبوب علی نے گھریلو تنازع پر بیٹے ، بہو اور پوتی پر فائرنگ کی، زخمی بچی اور لاشیں کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کی گئیں۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں متقولہ خاتون کے سسر، ساس اور نند کے شوہر کو نامزد کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم مقتولہ کے سسر اور ساس گرفتار ہوگئے ہیں جبکہ نند کا شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ۔دوسری جانب ڈی آئی خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ مغوی پولیس اہلکار محمد اعظم ڈیوٹی سے واپس گھر جار ہا تھا، جس کی بازیابی کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کھیرا پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا، مغوی پولیس اہلکار تھانہ یونیورسٹی میں تفتیشی شعبہ میں تعینات تھا جو کہ ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ۔