پشاور:

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوزکےعملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔

اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیےجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اوز اور عملےسےحلف لیاجائےگا کہ انہوں نےکرپشن کی تو ان پراللہ کا عذاب نازل ہو۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کرنے، محنت سےکام کرنےاورشعبہ صحت  کو مزید بہتربنانےکاحلف لیا جائے گا۔

مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت بہتری کے لیے ڈی ایچ اوز سےحلف لیا جائے گا اور  جس کےخلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی  توکارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کےمطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی ایچ اوز

پڑھیں:

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل فوری حل کئے جائیں،علی اکبر

قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ لاڑکانہ ڈویژن علی اکبر جاگیرانی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قنبر شہدادکوٹ میں سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی کے لواحقین کے مسائل بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلعی محکمہ خزانہ کے دفتر میں کھلی کچہری کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں انہوں نے زیر التوا تنخواہوں، جی پی فنڈ، پنشن، سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدگان کے کیسز کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر التوا کیسز کو حل کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قنبر عبدالرؤف سومرو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024ء کو ہونے والی کھلی کچہری میں ہمیں ٹوٹل 12 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان تمام درخواستوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے گئے ہیں۔ اب ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قنبر میں کوئی کیس زیر التوا نہیں ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ضمیر حسین کھوکھر سمیت افسران اور دیگر اداروں کے ملازمین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ملامزین کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار
  • ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل فوری حل کئے جائیں،علی اکبر
  • امریکی صدر کی وفاقی ملازمین کو سرکاری نوکری چھوڑنے پر آفر
  • سرکاری ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی بند کرنے کی تیاریاں
  • پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا کے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ملیں گی
  • 2چھٹیاں اورتنخواہ،سرکاری ملازمین کی توموجیں‌لگ گئیں
  • حج آپریشن میں کون سے سرکاری ملازمین خدمات انجام دے سکیں گے؟ ایس او پیز جاری
  • حج آپریشن میں خدمت کرنے والوں کیلئے اہم خبر