اپر کرم؛ جنگ بندی کیلیے آنےوالے سرکاری قافلے پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم زخمی ہوگئی۔
ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہا تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب، کوپاٹ میں کمشنر آفس میں جرگہ جاری ہے۔
ادھر، کُرم میں پھنسے ہوئے 66 افراد کا کامیاب انخلا کر لیا گیا۔ تری منگل میں مشران کی سفارش پر 66 افراد، بشمول خواتین و بچے محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔ فسادات کی وجہ سے عوام پھنس گئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
— فائل فوٹوکوئٹہ میں سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔