60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاک آرمی نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان آرمی نے میدان مار لیا۔ چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں نے 7 مقابلوں میں حصہ لیا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 7 طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی۔ پاکستان آرمی نے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے، پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر تمام 7 طلائی تمغے جیت کر ایک نئی تاریخ بھی رقم کی جبکہ پاکستان واپڈا کی ٹیم چیمپئن شپ میں 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک کے 20اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
ملک کے 20اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ملک کے 20اضلاع کے 25ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)فار پولیو کے مطابق کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لاہور، ملتان، نوری آباد، بنوں، لکی مروت اور بہاولپور سمیت 20 اضلاع کے نمونوں میں وائرس موجود ہے۔
نیشنل ایمرجنسی سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے 31اضلاع کے 35ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، مسلسل مہمات کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلا واور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے بھی 9اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دکی،کیچ، لسبیلہ، لورالائی، پشین، نصیرآباد اور اوستہ محمد شامل ہیں، ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 5 سے 19مارچ تک لیے گئے تھے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 21تا 27اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسی نیشن کی بدولت قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔