ناسا کی خلاباز خاتون سنیتا ویلیمز نے خلا میں کُل 62 گھنٹے کی مجموعی چہل قدمی کرکے نیا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

سنیتا نے سابق خلا باز پیگی وٹسن کے 60 گھنٹے 21 منٹ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ خبر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق سنیتا خلائی اسٹیشن کے باہر تھیں اور ریڈیو کمیونیکیشن ہارڈویئر کو نکالنے کے لیے اپنا اسپیس واک جاری رکھی ہوئی تھیں۔ 

اسپیس واک کے دوران سنیتا کو آئی ایس ایس کے ہارڈویئر کو برقرار رکھنے اور مزید تجزیہ کے لیے ڈیسٹینی لیبارٹری اور کویسٹ ایئر لاک سے سطحی مواد کے نمونے جمع کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

یہ اسپیس واک تقریباً صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ناسا نے یوٹیوب اور اس کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اس ایونٹ کو دکھایا جو تاریخ میں 92 ویں امریکی خلائی چہل قدمی ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کتے ہیں، بھونکیں گے؛ گووندا کی اہلیہ نے طلاق پر خاموشی توڑ دی

گونودا اور سنیتا کے درمیان طلاق کی خبریں فروری سے زیر گردش ہیں جس پر ان کے بھانجے اور بھانجی تو ردعمل دیا تھا لیکن جوڑے نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم اب سنیتا آہوجا نے گووندا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ جب تک میرے یا گووندا کے منہ سے نہ سن لیں، اُس وقت تک کسی بات کو درست نہ سمجھیں۔

گووندا کے ساتھ ازدواجی تعلقات پر سنیتا آہوجا نے کہا کہ یہ مثبت ہے یا منفی ہے، مجھے پتا ہے مثبت ہے۔

سنیتا آہوجا نے طلاق پر ردعمل نہ دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ کتے ہیں لوگ، بھونکیں گے۔

سنیتا نے ان افواہوں کے باوجود شوہر گووندا اور اپنے دو بچوں کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گووندا کے وکیل للت بندل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سنیتا نے 6 ماہ قبل گوندا سے طلاق کے لیے درخواست ضرور دائر کی تھی لیکن پھر افہام و تفہیم سے معاملات طے پاگئے تھے۔

گووندا کے وکیل نے مزید بتایا تھا کہ دونوں نے نئے سال کا جشن نیپال میں ایک سیاحتی دورے پر ایک ساتھ منایا تھا۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا مارچ 1987 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن 4 برسوں تک شادی کو خفیہ رکھا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے
  • خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سال کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ہے، ناسا
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سال کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ہے: ناسا
  • امریکہ میں ممکنہ تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی، ناسا نے خبردار کر دیا
  • اتوار سے لاہور  اور بیشتر پاکستان میں ہیٹ ویووآئےگی
  • امریکی ایٹمی ری ایکٹر میں یورینئم افزودگی کا نیا ریکارڈ کیا ہے؟
  • سب سے بڑا مُنہ کھولنے والی خاتون، نیا عالمی ریکارڈ قائم
  • امریکی خاتون نے سب سے بڑی بائٹ کا ورلڈ ریکارڈ کیسے بنایا؟
  • کتے ہیں، بھونکیں گے؛ گووندا کی اہلیہ نے طلاق پر خاموشی توڑ دی