والدہ ذہنی مریضہ ہیں: کراچی آئی شادی کی خواہشمند امریکی خاتون کے بیٹے کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
—جنگ فوٹو
کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔
خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرِ عام پر آ گیا، بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
بیٹے نے والدہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو ذہنی مریضہ قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے بیٹے کا ویڈیو بیان، برتھ سرٹیفکیٹ، سوشل سیکیورٹی کارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
جیرامیا اینڈریو رابنسن کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔
امریکی خاتون کے بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے 2 ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں، میں نے والدہ کو واپس آنے کے لیے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیے امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں: رمضان چھیپا امریکی خاتون نے کراچی سے واپس جانے کی شرط بتا دیبیٹے کا کہنا ہے کہ میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا، والدہ ذہنی مریضہ ہیں، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔
امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اینڈریو رابنسن امریکی خاتون
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، خاتون سمیت مزید 4 شہری جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں مزید چار شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں سال کے 104 روز میں اموات کی تعداد 87 تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں جناح کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے وقوعہ سے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔
اس سے قبل اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں مسافر مزدا کی ٹکر سے 45 سالہ امبرین نامی خاتون جاں بحق ہوئیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں۔
پولیس نے موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیفنس موڑکے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 55سالہ صابرحسین کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ اوڈیفنس اسرارحسین نے بتایا کہ متوفی شخص موٹرسائیکل پرسوارتھا اورمتوفی شخص واٹرٹینکر کی ٹکرسے جاں بحق ہوا ہے حادثے کے بعد واٹرٹینکرموقع پرسے فرارہوگیا۔
اس کے علاوہ لیاری ایکسپریس وے گلشن انٹرچینج پر ٹریفک حادثے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کے خالو نے ریسکیو حکام کو بتایا کہ 17 سالہ شہباز دستگیر کا رہائشی اور ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ متوفی چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ حادثہ مبینہ طور پر گھر کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آیا۔