پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی: بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گڈانی اور ایم نائن موٹر وے کے قریب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی غیر ملکی شراب کی 1973 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے پر کوچ کے ذریعے اسمگل کی جانے والی شراب کی 102 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان کوسٹ گارڈز
پڑھیں:
گوادر: پسنی میں گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد
—فائل فوٹوبلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی میں 1 گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کے عملے نے اطلاع ملنے پر گوادر کے علاقے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 1 لاوارث گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد کی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیاں کی گئیں جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی غرض سے گاڑی میں چھپائی گئی تھی۔
کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔