بالائی علاقوں میں برفباری، سردی بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری بھی ہو سکتی ہے۔
ملک کے شمالی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
نیلم آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
برف باری کے باعث کیل تاؤبٹ مرکزی شاہراہ سمیت شونٹھر ویلی کی سڑکیں بند، مواصلاتی نظام متاثر اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پخون خوا میں دیر، چترال، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
ادھر شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
کے پی اور آزاد کشمیر میں تیز بارش و ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصان
فائل فوٹو۔خیبر، باجوڑ، مردان، مالاکنڈ، سوات، لوئر دیر، مانسہرہ، بٹگرام اور آزاد کشمیر میں بارش و ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں چلیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ضلع خیبر، لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
لنڈی کوتل بازار میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، پاک افعان شاہراہ پر حاجی گل شیر کلی کے مقام پر پھنسی گاڑی کو ریسکیو کر لیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بٹگرام شہر اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی، پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے میں موٹر سائیکلیں بہہ گئیں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔ باجوڑ اور شب قدر میں بھی تیز بارش ہوئی۔
بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ سوات، خوازہ خیلہ، مٹہ اور بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ لوئر دیر، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
مظفر آباد شہر اور گردونواح میں بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری ہوئی، میرپور آزاد کشمیر، ڈھڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور منگلا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ادھر آزاد کشمیر کے علاقوں اٹھمقام اور وادی نیلم میں بھی بارش ہوئی۔
جہلم ،حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، گجرات سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔