گورنر سندھ نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے، پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بہادر آباد کا دورہ، ایم کیو ایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دور کرا دیئے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم ایم کی
پڑھیں:
ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید
مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
اپنے وضاحتی بیان میں ارباب خضرحیات نے کہا کہ پرویز خٹک نہ تو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خٹک کی بطور مشیر داخلہ تقرری پارٹی کی مرکزی قیادت کا فیصلہ تھا جو مخصوص حالات کے تحت کیا گیا۔
ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں قیادت کا صرف ایک ہی مرکز ہے اور وہ امیر مقام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار یا قیادت کی تبدیلی سے متعلق افواہیں گمراہ کن ہیں اور کارکنوں کو ایسی خبروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔
Post Views: 3